02 دسمبر، 20
بدھ
نظم ۔محنت ( مشقی سوالات)
س ا۔ اس نظم میں انسان کے جلنے سے کیا مراد ہے؟
ج۔اس سے مراد ہے انسان کا محنت کرنا ۔
س ب۔ نوع بشر کو عزت ، عظمت اور قوت کون دیتا ہے؟
ج۔نوع بشر کو انسانیت کی معراج تک پہنچانے میں محنت کرنے والے ہاتھوں کا بہت عمل دخل ہے۔
س ج۔گاوں والوں کو برگد کی ٹھنڈی چھاوں کیسے نصیب ہوئی ؟
ج۔گاوں والوں کو بہت زیادہ محنت کرنے کے بعد برگد کی چھاؤں یعنی آرام نصیب ہوا ۔
س د۔ میدانوں کا سونا اور کہساروں کی چاندی سے کیا مراد ہے؟
ج۔میدانوں کا سونا سے شاعر کی مراد لہلہاتی فصلیں اور کہساروں کی چاندی سے مراد پہاڑوں پر پڑنے والی برف ہے۔
س و ۔ پیاسی مٹی سے کون پھول کھلاتا ہے؟
ج۔ پیاسی مٹی سے کسان سخت محنت کر کے پھول اگاتا ہے۔
س ہ۔ شہر کیسے بستے ہیں ؟
ج۔انسان بہت محنت کر کے پہاڑوں اور جنگلات کو ہموار کرتا ہے تاکہ انسانوں کے لیے شہر بسائے جا سکیں ۔
س6۔ اس نظم میں شاعر نے محنت کی کون کون سی مثالیں دی ہیں ؟
اس نظم میں شاعر نے کسان کی محنت ، سائنسدانوں کی محنت اور انجینئر ز کی محنت کا ذکر کیا ہے۔
نوٹ : سوال نمبر 2، 3 4 اور 5 کتاب پر حل کریں ۔